تخت بھائی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اے ایس آئی ولی محمد خان شہید ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تخت بھائی کے علاقہ جانوں کلے کھنڈوں میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیس اسٹیشن ساڑوشاہ کی چوکی گاروشاہ کے انچارج اے ایس آئی ولی محمد خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
اطلاعات کے مطابق اے ایس آئی ولی محمد خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مہتر روڈ غنڈی میں ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کردی ۔
ذرائع نے بتایا کہ اے ایس آئی ولی محمد خان فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ایم ایم سی مردان منتقل کیا گیا جہاں زندگی کی بازی ہار گیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل شکیل خان ،ایس ایچ او اقبال حسین خان پولیس کی بھاری نفری اور رائڈر سکواڈ کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
پولیس نے پورے علاقے کے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیاہے ۔