• Sat. Nov 23rd, 2024

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست خارج کردی

Nov 19, 2024
A general view of the Pakistan's Supreme Court is pictured in Islamabad on April 6, 2022. - Pakistan President Arif Alvi told the country's election commission on April 6 to fix a date for a new national ballot, as the supreme court adjourned a hearing into the legality of political manoeuvres that led to parliament being dissolved. (Photo by Aamir QURESHI / AFP)

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

پاک فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی،آئینی بینچ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی۔
آئینی بینچ نے عدم پیروی پر درخواست کو خارج کیا جب کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواست پر ناقابل سماعت کے اعتراضات برقرار رہے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئینی بینچ جسٹس جمال خان مندو خیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل تھا۔