صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے تصادم میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اُنہوں نے جاں بحق ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کے اہلِ خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے بلند درجات اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔