• Sat. Mar 15th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل ، زیر حراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنیکی استدعا مسترد

Dec 10, 2024
A general view of the Pakistan's Supreme Court is pictured in Islamabad on April 6, 2022. - Pakistan President Arif Alvi told the country's election commission on April 6 to fix a date for a new national ballot, as the supreme court adjourned a hearing into the legality of political manoeuvres that led to parliament being dissolved. (Photo by Aamir QURESHI / AFP)

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس میں زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت کی ، پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ زیر حراست افراد کی کم از کم جیلوں میں ملاقات تو کرائی جا سکتی ہے، جس پر جسٹس امین الدین نے کہا کہ ملاقات سے متعلق اٹارنی جنرل یقین دہانی کرا چکے ہیں۔

عدالت نے لطیف کھوسہ کی جانب سے زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کو معدے میں تکلیف ہے جس کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔