• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

کرم معاملے پر اعلیٰ سول و عسکری قیادت کا اہم اجلاس آج ویزراعلیٰ گنڈاپور کی زیر صدارت ہوگا

Dec 20, 2024

پشاور:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت کرم معاملے پر اپیکس کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج ہوگا جس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت شرکت کرے گی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ اپیکس کمیٹی اجلاس میں کرم معاملے پر اہم فیصلوں کا امکان ہے، اپیکس کمیٹی کو اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اپیکس کمیٹی میں کرم میں پائیدار امن کے لئے حکمت عملی وضع کی جائے گی، اپیکس کمیٹی میں بنکرز اور اسلحے کے خاتمے حوالے سے اہم پیشرفت کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنکرز اور اسلحے کے خاتمے کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کرم میں مستقل امن کے لئے کوشاں ہیں، کابینہ فیصلے کے مطابق اسلحہ اور بنکرز کا خاتمہ ضروری ہے۔