• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

مدارس رجسٹریشن بل کا معاملہ، وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ملاقات کیلئے بلالیا

Dec 20, 2024

وزیراعظم شہبازشریف کا مدارس رجسٹریشن بل کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر مولانا فضل الرحمان کو کل ملاقات کیلئے مدعو بھی کرلیا۔

مولانا فضل الرحمان کل دوپہر 3 بجے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔جس میں مولانا اتحاد تنظیمات مدارس کا مؤقف وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے رابطے کے بعد مولانا فضل الرحمان کا مفتی تقی عثمانی سے بھی رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے مفتی تقی عثمانی سے کل کی ملاقات سے متعلق مشاورت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مدارس بل اب ایکٹ بن چکا ہے اب ہم کوئی ترمیم قبول نہیں کریں گے اور یہ بات نہ مانی گئی تو پھر ایوان کی بجائے میدان میں فیصلہ ہوگا۔