• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

9 مئی میں ملوث مجرموں کو سزائیں سنا دی گئیں

Dec 21, 2024

9 مئی میں ملوث 25 مجرموں کو 6 تا 10 سال قید با مشقت کی سزائیں سنا دی گئیں۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق جناح ہاؤس حملے میں ملوث جان محمد خان اور محمد عمران محبوب کو 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ جی ایچ کیو حملے میں ملوث راجہ محمد احسان کو بھی 10 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث رحمت اللّٰہ اور پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث انور خان کو بھی 10 سال قید با مشقت کی سزا ہوئی ہے۔

بنوں کینٹ حملے میں ملوث محمد آفاق خان کو 9 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث داؤد خان کو 7 سال قید با مشقت کی سزا ہوئی ہے۔