• Wed. Mar 12th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ،محمد آصف نے فائنل جیت لیا

Jan 10, 2025

پاکستان کے محمد آصف نے تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

محمد آصف نے سری لنکا کے تھاہا ارشاتھ کو شکست دی،انہوں نے فائنل مقابلہ 0-5فریمز سے اپنے نام کیا،پاکستانی کھلاڑی ایونٹ میں ناقابل شکست رہے۔
یاد رہے کولمبو میں جاری ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے تھا، بیسٹ آف نائن فریم پر مشتمل سیمی فائنل میں محمد آصف نے فتح سمیٹی۔

پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کےتھاہا ارشاتھ نے نیپال کے انکت مان کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے مات دی تھی۔