• Thu. Mar 13th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنایا جائے گا

Jan 26, 2025
A general view of the Pakistan's Supreme Court is pictured in Islamabad on April 6, 2022. - Pakistan President Arif Alvi told the country's election commission on April 6 to fix a date for a new national ballot, as the supreme court adjourned a hearing into the legality of political manoeuvres that led to parliament being dissolved. (Photo by Aamir QURESHI / AFP)

 سپریم کورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ کل پیر کو سنایا جائے گا۔

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے فیصلہ جمعرات کو محفوظ کیا تھا، بینچز کے اختیارات کیس میں فل کورٹ کی تشکیل پر بھی عدالت نے دلائل طلب کئے تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سنگین غلطی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے میں رجسٹرار سپریم کورٹ کو ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے معاملے کو دیکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ غلطی سے ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کیا، جس سے سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا۔