• Sat. Mar 15th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کو ہٹا دیا گیا

Jan 29, 2025

ڈی جی ایف آئی اے اسحاق جہانگیر اور آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی ، احمد اسحاق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات گنڈاپور کو بھی عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی جگہ ذوالفقار حمید نیا آئی جی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار حمید اس سے قبل پنجاب حکومت میں خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

اسٹیبشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اختر حیات گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔