• Sat. Mar 15th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

خیبر پختونخوا میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خودمختار اتھارٹی قائم کرنیکا فیصلہ

Feb 2, 2025

خیبر پختونخوا حکومت نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ اینٹی کرپشن اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کی تشکیل نو کیلئے نئے ایکٹ کا نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی جگہ خود مختار اینٹی کرپشن اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، مجوزہ ایکٹ وائٹ کالر کرائمز کے سدباب کیلئے مؤثر اور جامع قانون ہو گا۔

حکام نے بتایا کہ مجوزہ قانون کے تحت اینٹی کرپشن کی مخصوص فورس قائم کی جائے گی ۔ نئے تنظیمی ڈھانچے کے تحت چھ ریجنل اور دو سب ریجنل دفاتر قائم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ علی امین نے ہدایت کی کہ  مجوزہ اینٹی کرپشن فورس ایکٹ کو حتمی شکل دی جائے ، اتھارٹی کے قیام کا مقصد بدعنوانی کا مؤثر طریقے سے تدارک کرنا ہے۔