• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

علی امین گنڈاپور کا کرم میں قیام امن میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان

Feb 3, 2025

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع کرم میں قیام امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ چند شرپسند عناصر کی سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے تاکہ مسئلے کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت نے کرم میں قیام امن کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے ہیں اور جو عناصر امن کی راہ میں روڑے اٹکائیں گے، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنکرز جنہیں روزانہ گرایا جا رہا ہے، کرم میں امن کے قیام کے لیے ایک بڑی رکاوٹ تھے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کرم کے مسائل کو جرگے کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں کامیاب رہی ہیں، اور اس علاقے میں 100 سال سے زیادہ پرانا مسئلہ وقتاً فوقتاً اٹھتا رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ کرم میں راشن کی 4 بڑی کھیپ پہنچا دی گئی ہے اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت تیار ہے۔