ڈی آئی خان:
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں طویل انتظار کے بعد ٹل سے پاراچنار جانے والے قافلے کو روانہ کر دیا گیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
ٹریڈ یونین کے مطابق قافلے میں 100 سے زائد گاڑیاں شامل ہیں جو فورسز اور پولیس کی سیکیورٹی میں روانہ ہوئیں۔
قافلے کی گاڑیاں چھپری گیٹ سے داخل ہوئیں اور عرفانی گاؤں علی زئی پہنچ گئیں، جہاں سے وہ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہیں۔