• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر مزید بوجھ نہیں ڈالیں گے ، شہباز شریف

Feb 21, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں موجود ریٹیلرز پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ریٹیلرز کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے تمام ریٹیلرز جو ٹیکس نہیں دیتے ان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں، استعمال شدہ اشیاء کی آڑ میں ہونے والی اسمگلنگ کے سد باب کیلئے بھی اقدامات تیز کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی صنعت جدت کو اپناتے ہوئے اپنی اشیاء کی برآمدات کیلئے جدید ٹیکنالوجی اپنائے تاکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ کر سکے، حکومت معیشت کو کیش لیس بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔