• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

بھارت کیخلاف میچ ، پاکستان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے

Feb 23, 2025

دبئی میں جاری میچ  میں  پاکستان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے ہیں۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 41رنز پر گری،بابراعظم 23رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے،دوسری وکٹ 47رنز پراس وقت گری جب امام الحق26گیندوں پر10رنز بنا کر رن آؤٹ ہو ئے۔

قبل ازیں چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان مصافحہ کرتے ہوئے۔

قومی کپتان محمدرضوان کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ ہم اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ،ہر میچ اہم ہوتا ہے،ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ،فخرزمان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس گراؤنڈ میں پاکستان کاریکارڈ اچھا ہے،بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے،اہم ترین میچ ہے،اسے جیتنے کی کوشش کریں گے۔