• Thu. Mar 13th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

طورخم سرحد پانچویں روز بھی بند ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، تاجروں کو کروڑوں کا نقصان

Feb 26, 2025

پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان کشیدگی کے باعث طور خم بارڈر آج پانچویں روز بھی بند ہے، جس کے باعث سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز طورخم زیرو پوائنٹ پر دونوں ممالک کے حکام کے درمیان اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا تھا۔

طورخم سرحد تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمد ورفت کے لیے بھی بند ہے، سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں ، تجارتی سرگرمیاں بند ہونے سے تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

واضح رہے افغان فورسز سرحد کے متنازع حدود میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں ، پاکستانی فورسز کے روکنے پر حالات کشیدہ ہوئے تھے۔