• Fri. Mar 14th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلا میچ 16 مارچ کو کھیلیں گے

Mar 14, 2025

پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 16 مارچ بروز اتوار کو کھیلیں گے۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 16 مارچ کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ سے ہو گا،پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ میں موجود ہے اور وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان آغا کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مائیکل بریسویل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 مارچ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلا جائے گا۔

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 21 مارچ کو ایڈن پارک،آکلینڈ،چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 23مارچ کو بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 26 مارچ کو سکائی اسٹیڈیم ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔