• Wed. Mar 19th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب

Mar 17, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل منگل کو طلب کر لیا۔

وزیراعظم نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ایڈوائس جاری کر دی ہے۔

اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور نامزد نمائندگان شرکت کریں گے۔

متعلقہ وفاقی وزراء بھی اجلاس میں شرکت کریں گے ،اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔