امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں جماعتِ اسلامی کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کی ضرورت ہے، افغانستان یقینی بنائے کہ اس کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 57 حملہ ہوئے، وہاں تیزی سے بے امنی بڑھ رہی یے، کے پی اس لیے جل رہا ہے کیونکہ ہماری اپنی پالیسی نہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلوچوں کے تحفظات کو دور کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، بلوچستان کے مسائل کو حل کرنا ہو گا، رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، چھوٹی صنعتوں کو ترقی دی جائے۔