• Sat. Apr 19th, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

Apr 9, 2025

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ٹیکس پالیسی اور شعبہ توانائی میں اصلاحات سے معاشی استحکام بہتر ہوا ہے۔ اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ سے ترقی کا امکان ہے۔ مالی سال 2025 میں اوسط افراط زر نمایاں طور پر کم ہو کر 6.0 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مالی سال 2026 میں اوسط افراط زر مزید کم ہو کر 5.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کم ہے۔ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی گروتھ 2.5 فیصد رہ سکتی ہے۔

اے ڈی بی نے کہا کہ آئندہ مالی سالی کے دوران پاکستان کی معاشی گروتھ بڑھ کر 3 فیصد تک جاسکتی ہے۔ اور رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 6 فیصد تک رہ سکتی ہے۔ آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر 5.8 فیصد تک رہ سکتی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اصلاحات کے باعث پاکستان کی معیشت میں استحکام اور گروتھ آ رہی ہے۔ اور سخت میکرو اکنامک پالیسی اختیار کرنے اور اکنامک ریفامز سے گروتھ ہو سکتی ہے۔ آئی ایم ایف قرض پروگرام میں رہتے ہوئے پاکستان کی معاشی گروتھ بہتر ہو گی۔

نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھنے سے رواں مالی سال گروتھ بہتر ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ رواں مالی سال ترسیلات زر میں اضافہ، پالیسی ریٹ اور مہنگائی میں کمی ریکارڈ ہو گی۔ عالمی سطح پر آئل اور کموڈیٹی پرائسز میں استحکام سے مہنگائی کنٹرول کرنے میں مدد ملی ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان میں خطے کے دیگر ممالک کی نسبت خواتین لیبر فورس میں پیچھے ہیں۔ اور خواتین کی لیبر فورس میں شمولیت کے باعث پیداواری صلاحیت بڑھ سکتی ہے۔ جبکہ ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سے خواتین میں اسکلز کو بڑھایا جا سکتا ہے۔