• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

شاہین شاہ آفریدی کا آسان جیت کو مشکل بنانے پر ردعمل

Nov 5, 2025

فیصل آباد: پاکستان نے جنوبی افریقا کو پہلے ون ڈے میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی، تاہم آسان جیت کومشکل بنانے پرکپتان شاہین شاہ آفریدی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی کا میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے، کوشش کریں گے اگلے میچوں میں یہ غلطی نہ دہرائیں۔

پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بڑی تعداد میں فیصل آباد والوں کا اسٹیڈیم آنے پر شکریہ ادا کیا۔

جبکہ جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہم نے 20 سے 30 رنزکم بنائے، لیکن بالرز نے آخری اوور تک فائٹ کی جس پر ہمیں فخرہے۔

واضح رہے کہ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 264 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49.4 اوورز میں حاصل کرلیاتھا۔

جنوبی افریقا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوئنٹن ڈی کاک نے 63 اور پریٹوریئس نے 57 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان میتھیو نے 42 اور بوش نے 41 رنز بنائے۔ ٹونی ڈی زورزی 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، صائم ایوب نے دو اور محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے 62 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان نے 55 رنز بنائے، فخر زمان 45 اور صائم ایوب 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

بابر اعظم 7 رنز بنا سکے، حسین طلعت نے 22 رنز بنا کر نگیدی کو وکٹ دے بیٹھے۔ حسن نواز آگے بڑھ کر شاٹ مارنے کی کوشش میں 1 رن پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیدی اور دونوین فریرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اقبال اسٹیڈیم میں شاہینوں کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، 13 میں سے10 ون ڈے جیتے ہیں جبکہ 3 ہارے ہیں۔