• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

بنوں: بکاخیل میں بارودی مواد سے بی ایچ یو کو اڑا دیا گیا

Nov 6, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک اور تخریبی کارروائی، بکاخیل میں بارودی مواد سے بی ایچ یو کو اڑا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کے مطابق بارودی مواد سے بی ایچ یو کو اڑا دیا گیا، اس واقعہ کے بعد علاقے میِں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔