• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

این اے18 ہری پور ضمنی انتخابات، 4امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئَے

Nov 6, 2025

پشاور: این اے18 ہری پور ضمنی انتخابات میں نیا موڑ، 4امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے، کاغذات واپس لینے والوں میں سردار محمد مشتاق خان، سردار عبدالروف خان، سید محمد صابرشاہ اور محمد خامد شاہ شامل ہیں۔
این اے18 ہری پور ضمنی انتخابات میں جہاں 4 امیدوار کنارہ کش ہو گئے ہیں اس کےبعد سے مقابلہ اب مجموعی طور پر9 امیدواروں کے مابین ہوگا، میدان میں اس وقت ارم فاطمہ، اسد عثمان، بابر نواز خان، خورشید انور خان، رستم خان، سید علی زوار حسین، شہرباز عمر ایوب، عبدالشکور اور محمد انور موجود ہیں۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کو انتخابی نشانہ جلد الاٹ کئے جائیں گے، جبکہ پولنگ 23 نومبر 2025کو ہوگی، امیدواروں کے مابین مقابلہ سخت ہوگا