• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

کاٹلنگ: جمالگڑھی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی، درخت اور گھاس جل کر راکھ

Nov 7, 2025

ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں جمالگڑھی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی، اس اچانک آگ لگنے پر اہالیان علاقہ فوری طور پر حرکت میں آ گئے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں، تاہم انہوں نے شرپسندوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
جمالگڑھی پہاڑی پر آگ گزشتہ رات نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے لگائی گئی تھی، آگ نے پورا پہاڑ لپیٹ میں لے لیا تھا، درخت اور گھاس جل کر راکھ بن گئے، چرند پرند بھی شدید متاثر ہوئے۔
اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹرز ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اور پانی کی رسائی ممکن نہ ہونے پر روایتی طریقوں سے آگ بجھائی گئی، اس موقع پر علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کہ آگ لگانے والوں کو جلد گرفتار کیا جائے۔