• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ٹانک میں پولیس اہلکار اغوا کے بعد شہید، شرپسندوں کیخلاف آپریشن شروع

Nov 7, 2025

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس اہلکار اغوا کے بعد شہید کر دیا گیا، اس واقعہ کے بعد پولیس نے شرپسندوں کیخلاف آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس زرائع کے مطابق تھانہ گل امام کی حدود گل امام پولیس چوکی پر تعینات قیمت خان نامی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے بعد گھر کو موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، کہ راستے میں شرپسندوں نے اغواء کر لیا، بعد میں ان کو فائرنگ کرکے بے دردی سے شہید کیا گیا۔اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے رہورٹ درج کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور سیکورٹی فورسزکے ہمراہ شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع ٹانک میں پولیس اہلکار اغوا کے بعد شہید کیا گیا ہے، جسے گھر جاتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کی نوک پر اغواء کیا، اور بعد ازاں فائرنگ کرکے بے دردی سے شہید کردیا۔
اس حوالے سے پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقیل کرکے پولیس نے واقعہ رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔