• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

لاہور میں فراہم کی گئی گندم انتہائی ناقص اوربدبودار ہے، دکاندار آٹا واپس کر رہے ہیں: فلار ملز مالکان کا الزام

Nov 9, 2025
Wheat grain in a hand after good harvest of successful farmer in a background agricultural machinery combine harvester working on the field

فلار  ملز مالکان نے الزام عائد کیا ہےکہ لاہور کی فلار ملزکو فراہم کی گئی گندم انتہائی ناقص اور بدبودار  ہے، ڈیلر  اور دکاندار خراب کوالٹی کی وجہ  سے آٹا واپس کر  رہے ہیں۔

لاہور میں فلار ملز مالکان کا اجلاس ہوا جس میں ضلع میں گندم  اور آٹےکی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں  فلار ملز مالکان نے فراہم کی گئی گندم کی کوالٹی پر تحفظات کا اظہارکیا۔

فلار ملز مالکان کا کہنا تھا کہ فراہم کی گئی گندم انتہائی ناقص اوربدبودار ہے، ڈیلر اور دکاندار خراب کوالٹی کی وجہ سے آٹا واپس کر رہے ہیں۔

فلار ملز مالکان نے مطالبہ کیا کہ  حکومت فلار ملز کو اچھی کوالٹی کی گندم فراہم کرے، معیاری گندم فراہم نہ کرنے تک لاہورکی فلار ملز آٹا سپلائی نہیں کریں گی۔