• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

میٹا کے بانی مارک زکربرگ پر بغیر لائسنس اسکول چلانے کا الزام

Nov 9, 2025
President Donald Trump and First Lady Melania Trump host business and technology leaders for a dinner in State Dining Room at the White House, Thursday, September 4, 2025. (Official White House Photo by Andrea Hanks)

کیلیفورنیا: میٹا کے بانی مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پر بغیر لائسنس اسکول چلانے کے الزام پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پرسیلا چان کو اپنے گھر سے بغیر لائسنس اسکول چلانے کے الزام پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے 2021 کے آس پاس اپنے خاندان کے کمپاؤنڈ میں ایک اسکول قائم کیا تھا۔ جس میں تقریباً 30 طلبا زیر تعلیم تھے۔ تاہم اسکول کو 2022 تک باضابطہ اجازت نامہ نہیں مل سکا۔

رپورٹ کے مطابق زکربرگ کے پڑوسیوں نے شور شرابے، تعمیراتی سرگرمیوں، نجی سیکیورٹی کی موجودگی اور عملے کے باعث ٹریفک و پارکنگ کے مسائل پر متعدد شکایات درج کروائیں۔ کہ شہر کی انتظامیہ زکربرگ خاندان کو خصوصی رعایت دے رہی ہے۔

پڑوسیوں کی جانب سے ایک ای میل میں کہا گیا کہ حیرت ہے کہ شہر کے حکام ایک ارب پتی خاندان کی سہولت کے لیے سرگرم ہیں۔ جبکہ باقی پڑوس کو اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔

زکربرگ فیملی کے ترجمان نے وضاحت کی کہ اسکول بند نہیں ہوا بلکہ کسی اور مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پالو آلٹو سٹی کی ترجمان میگھن ہوریگن ٹیلر کے مطابق زکربرگ خاندان کو کسی قسم کی خصوصی رعایت نہیں دی گئی۔ اور شہر کے تمام زوننگ، تعمیراتی اور حفاظتی قوانین یکساں طور پر نافذ کیے جاتے ہیں۔