خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
تھانہ کینٹ کی حدود میں راجپوت برادری کے دو گروپ آمنے سامنے آنے سے واقعہ رونما ہوا، جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے تبادلہ میں دو افراد زخمی ہوئَ ہیں۔
واقعہ کے فوری بعد ایس ایچ او کینٹ ارسلان گنڈاپور موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے متعدد افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا۔ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ ، 2 افراد زخمی
