• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

بنوں اور ڈیرہ میں فائرنگ واقعات: ایک شخص زخمی، نعش برآمد

Nov 13, 2025

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور ڈیرہ میں فائرنگ واقعات کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز ہونے والے واقعات میں ایک شخص زخمی جبکہ ایک شخص کی قتل شدہ نعش برآمد ہوئی ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود ابھایا پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبداللہ نامی شخص جو کہ کلاچی کا رہائشی تھا زخمی ہو گیا، جسے بعدازاں علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی شخص نے اس واقعہ کے حوالے سے اپنا بیان پولیس کو ریکارڈ کرا دیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ مجروح شخص مفتی محمود ہسپتال میں ملازمت کرتا ہے، اور وہ ڈیوٹی کی غرض سے صبح ہہسپتال جا رہا تھا کہ راستے میں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ کےبعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائزہ لیا اور تحقیقات شروع کردیں، ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
ادھر بنوں اور ڈیرہ میں فائرنگ واقعات دھڑلے سے جاری ہیں، بنوں شہر میں شہریوں کے اغواء اور پرُاسرار قتل و غارت کا سلسلہ تھم نہ سکا، ضع بنوں میں واقعہ میرانشاہ روڈ پر ایک اور شہری کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے ، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔