• Mon. Dec 1st, 2025

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

ڈی آئی خان: ایوارڈ شو کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

Nov 17, 2025
Dirty deed in a dark alley.

ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ شب بیساکھی گراؤنڈ میں منعقد ہونے والے بیٹنی ایوارڈ شو کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد ایوب کے نام سے کی گئی ہے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے فرد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔

مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ چھاؤنی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اچانک ہونے والی فائرنگ کے باعث تقریب میں موجود لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

اس واقعے نے علاقے میں ہونے والی تقریبات کے سیکیورٹی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں اور مقامی افراد نے مزید مؤثر حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔