• Sun. Aug 16th, 2026

Watan Radio

Radio Watan Fm 90.8

سعودی عرب میں جاں بحق باجوڑ کے ایک خاندان کے تین افراد سپردِ خاک

Aug 16, 2026

ودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے باجوڑ کے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی میتیں آبائی علاقے پہنچا دی گئیں، جہاں نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں سپردِ خاک کردیا گیا۔

جاں بحق افراد کا تعلق تحصیل سلارزئی کے گاؤں وربلے سے تھا۔ ان میں دو سگے بھائی محمد خان اور احمد گل جبکہ ان کے چچازاد بھائی صدام حسین شامل ہیں۔ تینوں روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ریاض میں تلخ کلامی کے بعد پیش آنے والے جھگڑے میں تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

میتیں آبائی گاؤں پہنچنے پر علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی، جبکہ نمازِ جنازہ میں بڑی تعداد میں اہلِ علاقہ نے شرکت کی۔

ایک ہی خاندان کے تین افراد کی اچانک موت پر اہلِ خانہ اور رشتہ دار غم سے نڈھال ہیں۔ واقعے پر علاقے میں بھی افسوس اور سوگ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

دستیاب اطلاعات کے مطابق واقعہ ریاض میں پیش آیا، تاہم جھگڑے کی مکمل وجوہات اور دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔